ْپنگریو،وزیراعلیٰ سندھ کی آمد پر معذور افراد کا احتجاج ،مراد علی شاہ کی گاڑی کو روک لیا

وزیراعلی سندھ اپنی گاڑی سے اترکرمعذورافرادکے پاس آئے ،ڈپٹی کمشنربدین سے ملاقات کرنے کا کہا

بدھ 13 فروری 2019 17:47

ْپنگریو،وزیراعلیٰ سندھ کی آمد پر معذور افراد کا احتجاج ،مراد علی ..
پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) ٹنڈوباگومیں وزیراعلی سندھ کی گاڑی کواس وقت ضلع بدین بھر سے تعلق رکھنے والے معذورافراد نے روک لیا جب وہ جلسہ گاہ سے واپس جارہے تھے اپنے مطالبات کے حق میں پوسٹر اورپاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے اٹھائے معذورافراد نے معذورکوٹہ پرسرکاری ملازمتیں نہ ملنے کے خلاف وزیراعلی کے سامنے احتجاج کیا جس پروزیراعلی سندھ اپنی گاڑی سے اترکران معذورافرادکے پاس آئے اورمعذورافراد کوڈپٹی کمشنربدین سے ملاقات کرنے کے لیے کہا جس پرمعذورافرادنے ڈپٹی کمشنربدین پراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہماری بات سننے کے لیے تیارنہیں ہے جس پروزیراعلی سندھ نے معذورافراد کو یقین دلایا کہ وہ ڈپٹی کمشنر کو اس حوالے سے ہدایات جاری کریں گے اورآپ کے مسائل حل کیے جائیں گے قبل ازیںوزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ کی ٹنڈوباگوآمدکے موقع پراپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کے لیے جلسہ گاہ جانے کی کوشش کرنے والے ضلع بدین بھرسے تعلق رکھنے والے معذورافرادپرپولیس نے مبینہ طورپرتشددکرکیانہیں جلسہ گاہ سے نکال دیا جس پریہ معذورافرادسراپا احتجاج بن گئے اورانہوں نے ٹنڈوباگوپریس کلب کے سامنے اس پولیس تشدد اوردھکے دیے جانے کے خلاف بھوک ہڑتال کی اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین کے نمائیندوں نے کہا کہ وہ اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ بیس روز سے پریس کلب بدین کے سامنے احتجاج کررہے تھے آج ہمیں پتہ چلاکہ وزیراعلی سندھ ٹنڈوباگوآرہے ہیں توہم نے وزیراعلی کو اپنے مطالبات پیش کرنے کے لیے میرغلام محمدہائرسیکنڈری اسکول جانے کی کوشش کی مگرپولیس نے ہمیں جلسہ گاہ کے اندرجانے نہیں دیا اورہمیں تشدد کرکے اوردھکے دے کرجلسہ گاہ سے باہرنکال دیا احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ حکومت سندھ پانچ فیصد معذورکوٹہ پرعمل نہیں کررہی اورہمیں معذورکوٹہ پرملازمتیں نہیں دی جارہیں دیگراضلاع میں معذورکوٹہ پرعمل کیا جارہا ہے مگرضلع بدین میں اس پرعمل نہ کرکے حکومت سندھ کے پانچ فیصد معذورکوٹہ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اورآج ہمیں ٹنڈوباگومیں اپناحق مانگنے کی کوشش پرپولیس نے تشدد کانشانہ بنایا ہے احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ وہ بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں مگران کے ساتھ امتیازی سلوک روارکھا جارہا ہے جوکہ نہائت قابل افسوس ہے معذوراحتجاجی مظاہرین نے اس موقع پرزبردست نعرے بازی بھی کی اورپاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری.شریک چئیرمین آصف علی زرداری اوروزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ ان پرپولیس تشدد کا نوٹس لیا جائے اورپانچ فیصد معذورکوٹہ پرعمل کیا جائے بصورت دیگروہ خودسوزی کرنے پرمجبورہوجائیں گے احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پربدین کی ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدیدنعرے بازی کی جبکہ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے�

(جاری ہے)