فرانس نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ یورو کی امداد کا اعلان کر دیا

فرانس آبی وسائل کے لیے پاکستان کو 15 کروڑ یورو کی خطیر رقم دے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 فروری 2019 20:16

فرانس نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ یورو کی امداد کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 فروری 2019ء) فرانس نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ یورو کی امداد کا اعلان کر دیا۔فرانس کی جانب سے ملنے والی رقم آبی وسائل کے لیے خرچ کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکریٹری آبی وسائل شمائل خواجہ سےفرانسیسی سفیر نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں فرانسیسی سفارت خانےکےمعاشی امورسیکشن کےسربراہ نے بھی شرکت کی ہے۔

سیکریٹری آبی وسائل نے فرانسیسی سفیرکوملک کےآبی شعبے پربریفنگ دی۔فرانسیسی سفیرنےپاکستان میں آبی منصوبوں کےلیے15کروڑیوروکی امدادسےبھی آگاہ کیا۔واضح ہو اس سے پہلے سعودی عرب نے پاکستان میں پانی کی قلت کے خدشے کے پیش نظر ڈیمز تعمیر کرنے کے معاملے پر پاکستان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان کو ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران ایم او یو پر دستخط ہوں گے جس میں بجلی کے 5 منصوبوں کے لیے ایک ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال کے ایم او یو پر دستخط ہوں گے، سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ ایم او او کی سمری کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے سعودی عرب کی جانب سے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال ، مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 30 کروڑ اور شونتر منصوبے کے لیے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال ملیں گے۔

اس کے علاوہ جامشورو پاور پراجیکٹ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 15 کروڑ 37 لاکھ جبکہ جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال فراہم کیے جائیں گے۔