فاروق ستار کے ایم کیو ایم اخراج سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت نے سماعت 21فروری تک ملتوی کردی

جمعرات 14 فروری 2019 18:03

فاروق ستار کے ایم کیو ایم اخراج سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت نے سماعت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں فاروق ستار کے ایم کیو ایم اخراج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا مجھے تیاری کیلئے بیس دن کا وقت دیا جائے جس پرعدالت نے سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں فاروق ستار کا ایم کیو ایم سے اخراج سے متعلق کیس میں فاروق ستار اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،ایم کیو ایم کے وکیل کی جانب سے بغیر دستخط وکالت نامہ پیش کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ وکیل ہیں آپ کو عدالت میں وکالت نامہ فائل کرنے کاطریقہ معلوم ہونا چاہیے،جس پر ایم کیو ایم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا مجھے تیاری کیلئی20 دن کا وقت دیا جائے،،عدالت نے سماعت20 فروری تک ملتوی کردی