قائم مقام امریکی سفیر پال ڈبلیو جونز کی گورنر پنجاب سے ملاقات

پاکستان اور عوام کے ساتھ کام کرنے کے لیے امریکہ پرعزم ہے. امریکی سفیر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 فروری 2019 21:34

قائم مقام امریکی سفیر پال ڈبلیو جونز کی گورنر پنجاب سے ملاقات
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 فروری۔2019ء) قائم مقام امریکی سفیر پال ڈبلیو جونزنے اپنے دو روزہ دورہ لاہور میں صوبہ پنجاب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوے امریکہ پاکستان شراکت کی قدروقیمت کا اعادہ کیا ہے. قائم مقام امریکی سفیر جونز نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور کاروباری افراد سے ملاقاتیں کیں جن میں انہوں نے صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بار ے میں تبادلہ خیال کیا‘ علاوہ ازیں سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کی.

ایمبیسڈر جونز کی مصروفیات میں سے ایک وفاقی تحقیقاتی ادارے کے علاقائی دفتر کا افتتاح انجام دینا تھا.

(جاری ہے)

اس محکمہ کی عمارت کی تعمیر کے لیے مالی معاونت امریکی محکمہ خارجہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے انسداد منشیات و امور نفاذ قانون نے فراہم کی تھی. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاہور اور پنجاب کا دورہ پاکستانیوں کی کثیرالجہت قابلیت اور ان کی صلاحیت اور جرات کا غماز ہے‘پاکستان کی کامیابی کا دارومدار اسکی نوجوان نسل کی غیر معمولی صلاحیتوں اور ہنرمندی کو آج اور آنے والے کل کی لیبر مارکیٹ کی ضروریات کے لیے بروئے کار لانے میں ہے.

انہوں نے کہا کہ اس ہدف کے حصول اور ایک خوشحال، پرامن اور مستحکم مستقبل کے لیے حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ کام کرنے کے لیے امریکہ پرعزم ہے. تاریخ اور ثقافت سے مالا مال لاہور کا تجربہ حاصل کرنے کے لیے ایمبیسڈر جونزاور انکی اہلیہ کیتھرین جونز نےشاہی قلعے اور2006 میں امریکی مالی معاونت سے بحال عالمگیری گیٹ کا دورہ کیا. علاوہ ازیں سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کی. ایمبیسڈر جونز کی مصروفیات میں سے ایک وفاقی تحقیقاتی ادارے کے علاقائی دفتر کا افتتاح انجام دینا تھا. اس محکمہ کی عمارت کی تعمیر کے لیے مالی معاونت امریکی محکمہ خارجہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے انسداد منشیات و امور نفاذ قانون نے فراہم کی تھی.