Live Updates

ضلع ہنگو میں پانچ ماہ کی بچی میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوگئی

جمعہ 15 فروری 2019 12:45

ضلع ہنگو میں پانچ ماہ کی بچی میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوگئی
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) ضلع ہنگو میں پانچ ماہ کی بچی میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوگئی اور اس طرح رواں سال کے دوران پولیوسے متاثرہ بچوں کی تعداد چار ہوگئی۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہنگوڈاکٹرثمین جان کے مطابق گزشتہ روزضلع ہنگوکی تحصیل ٹل کے علاقہ میاں جی خیل سے تعلق رکھنے والی پانچ ماہ کی فاطمہ میں پولیو کی تصدیق ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق بچی کو پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے تھے ۔رواں سال 2019 میں پولیو کا پہلا کیس قبائلی ضلع باجوڑ سے 2 /فروری کو رپورٹ ہوا تھا جبکہ قبائلی ضلع باجوڑ میں اب تک پولیو کے چھ کیسز سامنے آئے ہیں۔رواں سال کے دوران پولیو کا دوسرا کیس ضلع بنوں میں دوسالہ بچے میں رپورٹ ہوا۔گزشتہ سال 2018 کے دوران دس کیسز سامنے آئے ہیں اور یوں اب تک ملک میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد چودہ تک پہنچ گئی ہے جوپولیو مرض کے خاتمہ پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجودبلا شبہ تشویشناک امرہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات