پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈائون ،6 فوڈ پوائنٹس سیل کر دیئے

کو اصلاحی نوٹس، 07 کے لائسنس اپلائی، 13 کی پروڈکشن اصلاح تک بند، 06 کے سیمپلز مزید تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے عوام تک صحت بخش خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ناقص خوراک کی بذریعہ ٹیلی فون ہیلپ لائن، موبائل اپلیکیشن یا ویب سائٹ اطلاع دی جا سکتی ہے‘کیپٹن (ر) محمد عثمان

جمعہ 15 فروری 2019 14:58

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈائون ،6 فوڈ پوائنٹس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 6 فوڈ پوائنٹس سیل کر دیئے جبکہ 53 کو اصلاحی نوٹس، 07 کے لائسنس اپلائی، 13 کی پروڈکشن اصلاح تک بند، 06 کے سیمپلز مزید تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی پر ماما کباب فروش ٹیمپل روڈ کو سیل کر دیا،پروڈکشن ایریا کی بدترین حالت، ناقص سٹوریج ،گندے اور بد بودار ماحول پر کارروائی کی گئی ۔

عمران بیف شاپ کوسلاٹر ہاس ریکارڈ نہ رکھنے، حشرات کی بہتات اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سر بمہر کیا گیا،لائسنس کی عدم دستیابی ، ملازمین کے میڈیکلز نہ ہونے اور ناقص انتظامات پائے گئے،کار سرکار میں مداخلت، غیر قانونی طور پر ڈی سیل کرنے پر سخی پاک ڈیری کو دوبارہ سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم روڈ پر سویٹ ٹوتھ نامی ریسٹورنٹ کو ناقص انتظامات پر 40 ہزار جرمانہ عائد کیا،اشیائے خورونوش پر لیبلنگ نہ ہونے اور زنگ آلود مشینوں کے استعمال پر کارروائی کی گئی،گلبرگ میں نمک فیملی ریسٹورنٹ کو صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر 20 ہزار کا جرمانہ کیا گیا۔

جبکہ معمولی نقائص پر 53 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس، 07 کے لائسنس اپلائی کروائے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ 13یونٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بند، 06 کے سیمپلز مزید تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہاکہ عوام تک صحت بخش خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ناقص خوراک کی بذریعہ ٹیلی فون ہیلپ لائن، موبائل اپلیکیشن یا ویب سائٹ اطلاع دی جا سکتی ہے۔