لاہور ، شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس سرگرم عمل ہے،سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک

جمعہ 15 فروری 2019 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور حادثات کے دوران قیمتی جانوں کے ضائع کو بچانے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس تمام سرگرم عمل ہے،سکول،کالجز،یونیورسٹیز،بس اڈاو ٴں ،سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ ہر فورم میں ٹریفک قوانین سے آشناہی کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے سیکرٹری اوقاف مذہبی امورکو خط لکھا ہے کہ علماء کرام، خطیبوں کو نماز جمعہ اور دیگر اجتماعات کے دوران ٹریفک قوانین پر بھی آگاہی دینے کا پابند کیا جائے،ٹریفک آگاہی سے حادثات کے دوران قیمتی جانوں کو محفوظ کیا جا سکتا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر بھی حقوق العباد کا خیال رکھا جائے،روڈ پرہماری چھوٹی سے چھوٹی غلطی سے بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے،ٹریفک سگنلز،لین لائن ،تیز رفتاری سے اجتناب پر نمازیوں کو خصوصی بریفنگ دی جائے،خط میں کہا گیا ہے کہ روڈ سیفٹی آفیسرز نماز جمعہ کے دوران شہر کی مختلف مساجد میں ٹریفک آگاہی لیکچر دے رہے ہیں،سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہناتھا کہ موثرٹریفک آگاہی سے منظم ٹریفک کا حصول ممکن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :