3ارب ڈالر کا تیل مؤخر ادائیگی پر لینے کے انتظامات مکمل کر لئے ،سعودی ولی عہد کے دورہ کے دوران معاہدے پر دستخط کئے جائینگے، ترجمان وزارت خزانہ

جمعہ 15 فروری 2019 22:58

3ارب ڈالر کا تیل مؤخر ادائیگی پر لینے کے انتظامات مکمل کر لئے ،سعودی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کا تیل مؤخر ادائیگی پر لینے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کا تیل مؤخر ادائیگی پر لینے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران اس معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔

ترجمان وزارت خزانہ نے کہاکہ معاہدے سے پاکستان کو ماہانہ 25 کروڑ ڈالر کا آئل مؤخر ادائیگیوں کی سہولت سے ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ انتظامی امور کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ سعودی عرب سے توازن ادائیگی کیلئے 3 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔