سعودی ولی عہد کی آمد، خیرمقدمی بینرز آویزاں

ہفتہ 16 فروری 2019 21:43

سعودی ولی عہد کی آمد، خیرمقدمی بینرز آویزاں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2019ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد آمد کے موقع پر معزز شاہی مہمان کے استقبال کیلئے خیر مقدمی بینرز آویزاں کر دیئے گئے، سعودی ولی عہد کی وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات ہوگی، وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر معزز مہمان کیلئے بڑے بڑے خیر مقدمی بینرز لگائے گئے ہیں، دونوں ملکوں کے قومی پرچم بھی لہرا رہے ہیں، استقبال کیلئے تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں۔

لاہور مال روڈ پر بھی خیر مقدمی بینرز آویزاں ہیں جس میں سعودی ولی عہد سے بھرپور محبت اظہار کیا گیا ہے۔ ادھر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سعودی ولی عہد کے دورے سے پہلے سعودی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، تعلقات اقتصادی روابط اور اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کے سعودی عرب کے دوروں سے تعلقات کو وسعت ملی ہم چاہتے ہیں سعودی عرب سے تعلقات تزویراتی شراکت داری میں بدل دیں۔