پتنگ بازی کے خطرناک کھیل کی روک تھام کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن شروع

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 فروری 2019 15:14

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع جہلم میں پتنگ بازی کے خطرناک کھیل کی روک تھام کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ والدین بھی اپنے بچوں کو اس جان لیوا شوق سے دور رکھے اور انسداد پتنگ بازی پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ شہری اس ضمن میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں اور اس جان لیوا کھیل سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر ابتک متعدد ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں جبکہ 1097 سے زائد پتنگیں اور پتنگ بازی کے کھیل میں استعمال ہونے والی ڈور و دوسرا سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔