صدر مملکت نے سعودی ولی عہد کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا
سعودی عرب اور پاکستان تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، سعودی عرب کی محبت پاکستانیوں کے دلوں میں ہے، صدر عارف علوی اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کے صدر سے ملنا میرے لیے باعث فخر ہے ،سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان
پیر 18 فروری 2019 17:45
(جاری ہے)
تلاوت کلام پاک کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کے سب سے اعلیٰ سول اعزاز نشان پاکستان عطا کیا۔
صدر مملکت کی جانب سے معزز مہمان کو نشان پاکستان عطا کیے جانے کے بعد ظہرانہ دیا گیا۔اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، سعودی عرب کی محبت پاکستانیوں کے دلوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ دونوں ملکوں کی دوستی مزید مضبوط کرے گا ۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان ،سعودی عرب دوستی مذہب اور ثقافت پر مبنی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک سعودی سپریم کونسل کا قیام انتہائی اہم ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ سعودی عرب کا 2030وژن مستقبل کیلئے اہم ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان سیاحت کیلئے بہترین ممالک ہیں۔صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سعودی شاہ سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتا ہوں۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب دوستی زندہ باد۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے کہا کہ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کے صدر سے ملنا میرے لیے باعث فخر ہے۔سعودی شہزادے نے کہا کہ دونوں ممالک کے بانیان نے اصولوں کی بنیاد پردوطرفہ تعلقات قائم کیے اور پاکستانی بھائی سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی بھائیوں نے سعودی عرب میں مسجد نبوی اور مسجد الحرام کے ترقیاتی کاموں میں حصہ لیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مذہبی احترام کی بنیاد پر ہیں۔محمد بن سلمان نے کہاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات وقت کیساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی ہنر مند اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.