سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم ہونگے،میاں زاہد حسین
پہلے فیز میں 21ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری سے ملک معاشی طور پر بہتراور ریفائننگ میں خود کفیل ہوگا،صدر کراچی انڈسٹر یل الائنس
پیر 18 فروری 2019 18:05
(جاری ہے)
صرف ٓئل ریفائنری کے قیام سے پاکستان کا درآمدی بل تقریباًآئل پروڈکٹس کی مد میں ڈیڑھ ارب ڈالر سے کم ہوگا، اسکے مقابلے میں سعودی عرب پاکستان کی بڑھتی ہوئی آئل مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھاسکے گا اور سرپلس پروڈکشن کو بآسانی خطہ کے دوسرے ممالک میں برآمد کرسکے گا۔
میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ پاور، رینیوبل انرجی، پٹروکیمیکلز ، انفراسٹرکچر، مائننگ سمیت ٹورازم اور ہوٹل انڈسٹری میں سعودی عرب کی مختصر اور طویل مدتی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ملازمتو ں کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئے سرمایہ کار پاکستان کی طرف متوجہ ہونگے۔مختصر مدت سرمایہ کاری کا حجم 7ارب ڈالر ہے جس کا دورانیہ ایک سے دو سال ہے، درمیانی مدت کی سرمایہ کاری 2ارب ڈالر پر مشتمل ہے اور اسکی مدت 2سی3سال ہے جبکہ طویل المدت سرمایہ کاری 12ارب ڈالر پر مشتمل ہے اور اسکا دورانیہ 3سے 5سال ہے۔ عالمی مسابقتی انڈیکس پر137ممالک میں سے سعودی عرب 30ویں جبکہ پاکستان 115ویں نمبر پر ہے اور کاروباری آسانی کے انڈیکس پر 190ممالک میں سے سعودی عرب 92ویں جبکہ پاکستان 136ویں نمبر پر ہے۔سعودی عرب اور پاکستان کو دونوں ممالک میں کاروباری آسانی کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستانیوں کے لئے وزٹ ویزا فیس میں کمی قابل قدر ہے تاہم تجارتی اور کاروباری ویزوں کے حصول کو بھی سہل اور ارزاں کیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے تاجر اور صنعتکار قریبی تعلقات استوار کرسکیں۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں پاک سعودی رابطہ کونسل کا قیام پاک سعودی تجارتی تعقات میں بہتری لانے کے حوالے سے خوش آئند ہے۔پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور کونسل جنرل سندھ عبیداللہ الحربی کا دونوں ممالک کے مابین معاشی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے میں اہم کردارہے ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی افواج پاکستان سعودی عرب کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میںاہم کردار ادا کررہی ہیں۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کو گزشتہ سال ترسیلات زر 920ملین ڈالر رہیںجبکہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت 3ارب ڈالر سے متجاوز تھی جس میں پاکستانی برآمدات 300ملین ڈالرتھیں۔پاکستانی برآمدات میں اضافہ کے لئے سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی تعلقات استوار کرے تاکہ سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات کی راہ ہموار ہوسکے۔پاک سعودی جوائنٹ چیمبر آف کامرس اور پاک سعودی رابطہ کونسل اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ پاکستانی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے۔ پاک سعودی رابطہ کونسل سعودی حکومت اور سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں بروقت سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کرے تاکہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری عملاً بڑھ سکے اور دونوں ممالک اس خطیر سرمایہ کاری کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی ، تجارتی اور صنعتی تعلقات کے فروغ سے دونوں برادر ممالک میں معاشی اور اقتصادی بہتری کی راہ ہموار ہوگی۔ دونوں ممالک کی اس سلسلے میں کی گئی کوششیں خوش آئند ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.