فوڈ اتھارٹی کی پشاور ٹاون ٹو میں کاروائیاں، چار دوکانیں سیل دو سو سے زیادہ ایکسپائر بوتلیں تلف

زائدالمیعاد اشیا کی فروخت ناقابل تلافی جرم ہے، عوام خریداری کرتے وقت ایکسپائری کی تاریخ ضرور دیکھیں ، ریاض خان محسود

پیر 18 فروری 2019 21:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور ٹاون ٹو کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے دو سو سے زائد زائدالمیعاد مشروبات کی بوتلیں تلف کرکے پانچ دوکانوں کو سیل کردیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود نے یہاں سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ زاائدالمیعاد اشیا کی فروخت ناقابل تلافی جرم ہے اور معصوم شہریوں کو دھوکہ میں رکھنا انسانیت کی تذلیل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو چاہئے کہ اشیائے خوردونوش کی خرید وفروخت کے وقت ایکساپئری ضرور دیکھیں اور جہاں کہیں بھی اس میں ملوث نظر آئیں فوڈاتھارٹ۹ی اہلکاروں کو بروقت اطلاع دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹیوں اور جعلی اشیا کے روزگار سے وابستہ افراد کیلئے صوبہ میں کوئی جگہ نہیں اور ایسے روزگاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاروائیاں فوڈ اتھارٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائرہ نثار اور فوڈ سیفٹی آفیسر شکیل احمد کی نگرانی میں ٹاون ٹو کے مختلف علاقوں میں عمل میں لائی گئیں جسکے دوران فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایک دودھ شاپ ،ایک بیکری ایک چکن شاپ اور ایک جوس شاپ کو سیل کردیا جب کہ دو سو سے زیادہ ایکسپائر بوتلیں تلف کری گئیں. ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹاون ٹو سے فوڈ اتھارٹی کے آن لائن انڈرئیڈ پورٹل کے ذریعے موصول شدہ عوامی شکایات پر بر وقت فوڈ اتھارٹی نے ایکشن لیا اور مختلف دکانوں کو ناقص صفائی اور غیر معیاری خوراک کی اشیاء رکھنے پر سیل کر دیاجبکہ درجنوں دیگردکانوں کوبھی اصلاحی نوٹس جاری کردیے گئی. ڈائریکٹر آپریشن خالد خٹک نے کہا کہ عوام پر اعتماد رہیں کیونکہ فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں شب و روز جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :