سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے دورے پاکستان پر مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کا خیر مقدم

پیر 18 فروری 2019 22:40

سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے دورے پاکستان پر مصطفی کمال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے دورے پاکستان کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاوس سے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دورے کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود برادرانہ اور دوستانہ تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا۔