صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی ہدایت پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے رین ایمرجنسی نافذ کردی

منگل 19 فروری 2019 17:29

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی ہدایت پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے رین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی ہدایت پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے رین ایمرجنسی نافذ کردی۔واٹر اور سیوریج ڈپارٹمنٹ کی چھٹیاں بھی منسوح ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم کی تبدیلی کے باعث وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی ہدایت پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے واٹر اور سیوریج ڈپارٹمنٹ کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی ہیں۔

۔ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ جیٹنگ، راڈنگ، سیور کلیننگ مشینیں تمام اضلاع کے نشیبی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر پہنچادی جائیںاور مین ہولز پر ڈھکن کی موجودگی یقینی بنائی جائیجبکہ بارشوں میں بجلی کی بندش میں پمپنگ اسٹیشوں کو جنریٹرز کے ذریعے فعال رکھا جائے۔