مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی زیرصدارت اجلاس

ضلع پشاوراورسٹی کی موجودہ تنظیمیں تحلیل کردی گئیں،14صوبائی اسمبلی حلقوںکیلئے نئی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی

منگل 19 فروری 2019 17:56

مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی زیرصدارت اجلاس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) ضلع پشاور اورپشاورسٹی میںتنظیم سازی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی زیرصدارت اجلاس انعقادکیاگیا۔اس موقع پرپارٹی کے دیگررہنمابھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںپاکستان مسلم لیگ(ن)ضلع پشاوراورسٹی کی موجودہ تنظیمیں تحلیل کردی گئیں،14صوبائی اسمبلی حلقوںکیلئے نئی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی جبکہ ضلع پشاورکیلئے ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ،15مارچ 2019تک ضلع پشاوراورپشاورسٹی میںیوتھ اورمدرونگ کی تنظیم نومکمل کرنے کی ہدایات دیدی گئیں۔

پارٹی کیلئے جذبہ رکھنے اوردل لگی سے کام کرنے والوںکوآگے لانے کی بھی ہدایت کردی گئی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پشاورپورے صوبے کادارلحکومت ہے اوریہاںمضبوط تنظیمی ڈھانچہ ناگزیرہے،تنظیم سازی کاخود بھی نگرانی کروںگا۔انہوںنے کہاکہ بقایا صوبے میںبھی جلد آرگنائزنگ کمیٹیوںکااعلان کریںگے،پارٹی کوگراس روٹ تک منظم کرنامشن ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاورمیںضلعی ورکروںسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرکئی ارکان بہترتنظیم سازی کے مشورے بھی دیئے۔