پی آئی اے کی ملتان سے شارجہ کیلئے نئی پرواز کا آغاز کل سے ہو گا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مہمان خصوصی ہونگے

منگل 19 فروری 2019 19:00

پی آئی اے کی ملتان سے شارجہ کیلئے نئی پرواز کا آغاز کل سے ہو گا ،وزیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) پی آئی اے کی ملتان سے شارجہ کے لئے نئی پرواز کا آغاز کل بروز بدھ علی الصبح 35۔1 پر ہو گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پرواز کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر ہوابازی محمد میاں سومرو مہمان اعزاز ہوں گے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 4 ماہ کے دوران پی آئی اے کی یہ چھٹی نئی پرواز ہے۔

(جاری ہے)

جو موجودہ انتظامیہ کی پی آئی اے کی بحالی اور توسیعی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملتان سے شارجہ کے لئے نئی پرواز جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے تحفہ ہے جس کے بعد انکی عرب امارات کے لئے رسائی براہ راست ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملتان سے شارجہ کے لئے نئی پرواز کے بعد شارجہ کے لئے پروازوں کی تعداد سات ہو جائے گی۔