پی ایس ایل 4، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا
شین واٹسن اور روسوو کی ففٹیز،شعیب ملک کی نصف سنچری رائیگاں
ذیشان مہتاب جمعرات 21 فروری 2019 00:31
(جاری ہے)
ملتان سطانز کے شان مسعود اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے گیند بازوں کو کئی دلکش سٹروکس لگائے،ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ3.5اوورز میں 34 کے سکور پر گری جب جیمز ونس کو 28 رنزبنا کر محمد نواز نے پویلین کا راستہ دکھایا،دوسری وکٹ 7 ویں اوور کی آخری گیند پر گری جب اوپنر شان مسعود 18 رنز بناکر فواد احمد کا شکار بن گئے،ملتان کی تیسری وکٹ 64 کے سکور پر گری جب لاری ایونز 10 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے۔
شعیب ملک اور ڈینیئل کرسچین نے چوتھی وکٹ کے لیے73رنز جوڑے اور اس دوران شعیب ملک نے اپنی51ویں ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ سہیل تنویر کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،ڈ ینیئل کرسٹین18رنز بنا کر عرفان کا شکار بنے جنہوں نے شاہد آفریدی کو بھی صفر کی خفت سے دوچار کیا ،رسل 18رنز بنا کر غلا م مدثر کا شکار بنے ،نعما ن علی 2اور علی شفیق بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے۔کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے اچھی دکھائی دے رہی، ہدف کا تعاقب آسان ہوگا،ملتان سلطانز کے کپتان نے اس موقع پر کہا کہ یہ شارجہ کی مخصوص وکٹ ہے، ہم بھی پہلے باﺅلنگ کرتے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شین واٹسن، احسن علی، ریلی روسوو، عمر اکمل، ڈیوائن سمتھ، سرفراز احمد، محمد نواز، غلام مدثر، سہیل تنویر، محمد عرفان جونیئر اور فواد احمد شامل ہیں۔ملتان سلطانز کی ٹیم شان مسعود، جیمز ونس،لاری ایونز، شعیب ملک، ڈین کرسچین، آندرے رسل، شاہد آفریدی،شکیل انصر، نعمان علی، علی شفیق اور محمد عرفان پر مشتمل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.