
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی محنت رنگ لے آئی
پاکستان پوسٹ کا ای کامرس اور ایکسپورٹ پارسل ٹریکنگ سسٹم سے ریونیو بڑھنا شروع، پاکستان پوسٹ کی آمدن میں صرف6 ماہ میں 4 کروڑ بڑھ گیا
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 21 فروری 2019
15:48

(جاری ہے)
پاکستان پوسٹ نے ای کامرس کے نام سے نئی سروس کا آغاز کیا تھا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ نئی سروس سے پاکستان پوسٹ معاشی خود کفالت کی طرف گامزن ہوگا۔
پاکستان پوسٹ کے ساتھ 120 پارٹنر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ پاکستان پوسٹ کا خسارہ 52 ارب روپے ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ پاکستان پوسٹ ای کامرس بزنس میں پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ پاکستان پوسٹل نے ارجنٹ میل سروس کا بھی آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ پارسل کا دائرہ کار پوری دنیا تک بڑھا رہے ہیں۔ وزیر مواصلات نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں ادارے کا ریونیو184فیصد بڑھا ہے۔ نادرا کے ساتھ مل کرمزید15ہزار آؤٹ لٹس بنائیں گے۔ نئی سروس سے پاکستان پوسٹ معاشی خودکفالت کی طرف گامزن ہوگا۔ واضح رہے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے پاس پوسٹل سروسز کا بھی اضافی چارج ہے۔ پوسٹل سروسز میں اصلاحات کو جرمن سفیر سمیت عوامی حلقوں میں پذیرائی ملی ہے۔مزید اہم خبریں
-
کمشنر پنڈی کا آج تک کسی کو معلوم نہیں لیکن ہم انہیں بھولنے نہیں دیں گے
-
خیبر پختونخواہ میں آپریشن فوری طور پر بند ہونا چاہیئے
-
9 مئی کے اصل مجرم وہی ہیں جنھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی
-
9 مئی کا فالس فلیگ پی ٹی آئی کو کچلنے کے لیے کروایاگیا
-
قطری وزیراعظم کا اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
-
وزیراعظم نے ملک میں موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری کا اعلان کردیا
-
نیپال سے پاکستان کے حکمران سبق سیکھیں تاکہ کسی بھی تباہ کن صورتحال سے بچ سکیں،سینیٹر محمد عبدالقادر
-
سولر صارفین کے بجلی کے میٹر کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ
-
اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے عالمی اقدام بہت ضروری ہوچکا ہے
-
زرافوں کو کراچی سے لاہور منتقل کرتے ہوئے ایک زرافہ دم توڑ گیا،ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی
-
سیلاب کے بعد ملکی جی ڈی پی میں کمی کا خدشہ ہے‘ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ
-
قطر باقاعدہ جنگجو ملک نہیں ہے لیکن جواب دینا ناگزیر ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.