Live Updates

پالیسیوں کو نمایاں اور بہتر انداز میں پیش کرنے ،دفاع کیلئے حکومتی ترجمانوں کی تعدادمیں مزید اضافہ

وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواںبخت ، وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ ہمایوں یاسر کی شمولیت سے مجموعی تعداد 20ہو گئی

جمعرات 21 فروری 2019 17:02

پالیسیوں کو نمایاں اور بہتر انداز میں پیش کرنے ،دفاع کیلئے حکومتی ترجمانوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) حکومت کی پالیسیوں کو نمایاں اور بہتر انداز میں پیش کرنے اوردفاع کیلئے حکومتی ترجمانوں کی تعداد مزید اضافے سے 20تک پہنچ گئی ، نئے شامل ہونے والوں میں صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت اور وزیر ہائیر ایجوکیشن و سیاحت راجہ ہمایوں یاسر شامل ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی ہدایت اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری سے صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ ،میاں محمود الرشید ، فیاض الحسن چوہان ، یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال ، ڈاکٹر مراد راس ، سمیع اللہ چوہدری ، کرنل (ر) ہاشم ڈوگر ، سبطین خان ، وزیراعلیٰ کے ترجمان شہباز گل ، وزیراعلیٰ کے مشیر اکرم گجر ، فیصل حیات جبونہ ، رکن قومی اسمبلی میاں فرخ حبیب ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ ، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری ، وزیرا عظم کے مشیر برائے امور نوجوان عثمان ڈار ، تحریک انصاف کے رہنما محمد احمد چٹھہ اور شوکت بسرا بطور کو ترجمان مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ افراد پنجاب سپوکس پرسن پی ٹی آئی کے نام سے واٹس ایپ گروپ بنائیں گے اس میں معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا ۔مذکورہ افراد بطور ترجمان حکومت پنجاب کی پالیسیوں کو نمایا ں اور بہتر اندازپیش کرنے سمیت حکومتی پالیسیوں اور ایشوز پر حکومت کا دفاع بھی کریں گے ۔ یہ ترجمان پی ٹی آئی کے سلوگن نیا پاکستان کے تناظر میں پنجاب حکومت کے موقف کا دفاع کریں گے ۔پارٹی کے رہنما عرفان احمد کو ٹی وی ٹاک شوز کیلئے کوآر ڈی نیٹر مقرر کیا گیا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات