وفاق سندھ اداروں کے تقدس کو قبول کرے ورنہ ہم بھی نہیں کرینگے ، مولا بخش چانڈیو

آپ کو سندھ کی چیخیں سن کر مزا آتا ہے،سندھ کی چیخ پاکستان کی چیخ ہے،خلائی مخلوق سے بڑھ کر اللہ کا نظام ہے، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی احتساب کا دوہرا معیار ختم کیا جائے، ایک صوبے کے رہنما کو کاندھوں پر بٹھایا جاتاہے اور دوسرے صوبے کے اسپیکر کی تزلیل کی جاتی ہے، پریس کانفرنس

جمعرات 21 فروری 2019 21:00

وفاق سندھ اداروں کے تقدس کو قبول کرے ورنہ ہم بھی نہیں کرینگے ، مولا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاق سندھ کے اداروں کے تقدس کو قبول نہیں کرے گا تو ہم بھی وفاق کے تقدس کو قبول نہیں کرینگے۔ آپ کو سندھ کی چیخیں سن کر مزا آتا ہے۔سندھ کی چیخ پاکستان کی چیخ ہے۔خلائی مخلوق سے بڑھ کر اللہ کا نظام ہے،احتساب کا دوہرا معیار ختم کیا جائے، ایک صوبے کے رہنما کو کاندھوں پر بٹھایا جاتاہے اور دوسرے صوبے کے اسپیکر کی تزلیل کی جاتی ہے۔

آغاسراج درانی کی گرفتاری سے سندھ اسمبلی کے وقار کو نقصان پہنچایا گیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاق کے حکمرانوں کو کہہ رہا ہوں وفاق کا چہرہ دکھانا ہوگا، حکومت کرنے کا کیاہے ، حکومت تو مشرف بھی کرگیا ہے ، کیا آپ انکو اپنا نمائندہ مانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں دوہرا معیار پسند اور قبول نہیں ہے،اسپیکر آغا سراج درانی کی گرفتاری عام گرفتاری نہیں ہے،سندھ اسمبلی سے اظہار تعزیت کرنے آیا ہوں ، آغا سراج درانی کوئی دہشت گرد نہیں تھے، بھاگ نہیں رہے تھے اسلام آباد گئے اور گرفتار کرلیا ، باقی لوگوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا ان پر بھی اسی طرح کے کیسز ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ملک اس وقت ترقی کریگا جب وفاق کو اکائیاں اپنا سمجھیں گی، وفاق اس وقت ترقی کریگا جب اکائیاں آپکو تسلیم کرینگی سندھ کی منظور کی گئی اسکیمیں ختم کردینگے، سندھ کو اسکا جائز حصہ نہیں دینگے ایسا ہرگز قبول نہیں،پی پی رہنما نے کہا کہ توہین آمیز رویہ اختیار کر کے کس کو پیغام دینا چاہتے ہیں، وفاقی حکومت صاحبہ! سندھ کے اداروں کے تقدس کو قبول نہیں کرینگے تو ہم بھی وفاق کے تقدس کو قبول نہیں کرینگے، آپ کے ساتھ چند لوگ ہیں جو قیادت کو گالیاں دیتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے نیب صاحبہ بھی اپنی عزت و احترام کو دیکھیں ، اتنے اچھے شخص کو چیئرمین لگا کر احتساب الرحمن والا احتساب جاری ہے، دوہرا معیار ختم کیا جائے، ایک صوبے کے رہنما کو کاندھوں پر بٹھایا جائے اور دوسرے صوبے کے اسپیکر کی تزلیل کیوں، ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی چیخ پاکستان کی چیخ ہے، آپکو سندھ کی چینخیں سن کر مزا آتا ہے، سونامی کی بات آپ نے درست کی تھی وہ سونامی آپکو بہا کر لے جائیگا ، ہماری جدوجہد رنگ لائیگی اس ملک میں اچھا وقت اور جمہوریت قائم ہوگی ، ایک دو ماہ بعد یہ مسافر حکومت بن جائیگی ، سینیٹر مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وزرائ پریشان ہیں کہ حکومت چل کیوں نہیں رہی ، یہ بے چینی اس لئے پیدا کی گئی ہے کہ لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹ جائے ، دنیا میں کہتے ہیں جنات چل رہے ہیں خلائی مخلوق سے بڑھ کر اللہ کا نظام ہے ، ایک فیصلہ عوام کا اور ایک فیصلہ حکمرانوں کا ، اس ملک میں حکومت بہت ساروں کی ہے مگر پی ٹی آئی کی نہیں ہیملک کی سلامتی کے لئے ہم ہی قربانیاں دیتے ہیں ، خدا نہ کرے اس ملک میں بنگلہ دیش والے صورتحال درپیش ہو ، عوام کے چلنے پر ہمیشہ اعتماد کیا ہی