آصف رداری کی مبینہ دھمکی، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے پولیس اور رینجر کی سیکیورٹی دینے کا مطالبہ کر دیا

جمعرات 21 فروری 2019 22:04

آصف رداری  کی مبینہ دھمکی، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی  نے پولیس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی مبینہ دھمکی، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے وزارت داخلہ سے پولیس اور رینجر کی سیکیورٹی دینے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے وزارت داخلہ سے سیکیورٹی مانگ لی ہے عرفان منگی نے پولیس اور رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے بدھ کے روز سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی نیوز کانفرنس میں ڈی جی راولپنڈی کا نام لیا تھا اور سندھیوں کے خلاف خصوصی کارروائیوں کا الزام عائد کیا تھا جسے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے مبینہ طور پر دھمکی سمجھتے ہوئے سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ نیب نے عرفان منگی کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے آئی جی اسلام آباد اور وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔