وزیر اعظم ہاوس پوری طرح غیر منتخب افراد کے ہاتھوں یرغمال ہو چکا ہے
پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور نعیم الحق وفاقی وزراء سے زیادہ طاقتور ہیں ،فیصلہ سازی پر اثر انداز ہونے کے علاوہ یہ لوگ وفاقی وزراء تک کو وزیر اعظم سے ملنے نہیں دیتے،میاں شاہد
سید فاخر عباس جمعرات 21 فروری 2019 22:42
(جاری ہے)
پی ٹی وی چونکہ چوہدری فواد حسین کی وزارت کے تحت آتا ہے تاہم انہیں پی ٹی وی کے معاملات میں نعیم الحق کی مداخلت پسند نہیں آئی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین نے نعیم الحق کی ٹوئیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مرزا غالب کا ایک شعر پوسٹ کر دیا۔جس بعد نعیم الحھق کی جانب سے ایک اور پوسٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریاتی جماعت ہے اور نئے آنے والوں کو پارٹی کے نظریے کا احترام کرنا چاہیے ہے۔اس بحث کے بعد ایک اور معاملہ کھڑا ہوگیا ہے جس میں یہ بات اٹھائی جا رہی ہے کہ آخر اس حکومت میں طاقت کا محور مرکز کون ہے ،وفاقی وزرا،منتخب نمائندے یا غیرمنتخب دھڑا جو صرف اپنے تعلقات کی بنیاد پر عہدے سنبھالے بیٹھا ہے،اس حوالے سے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے میاں شاہد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاوس پوری طرح غیر منتخب لوگوں کے ہاتھوں یرغمال ہو چکا ہے ۔ایک جانب نعیم الحق اور انکے لوگ ہیں جو پوری طرح سے وزیر اعظم ہاوس پر حاوی ہیں نہ صرف فیصلہ سازی کے معاملے پر بلکہ دیگر معاملات میں بھی یہ لوگ پیش پیش ہیں۔انکا کہنا تھا کہ دوسری جانب وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان طاقت کا مرکز بنے ہوئے ہیں،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ دونوں گروہ اس قدر طاقتور ہیں کہ وفاقی وزراء کو وزیر اعظم سے ملنے تک کی اجازت نہیں دیتے۔۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.