بھارت کی طرف سے پانی بند کرنے کے بیان پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

خطے میں تشویش پائی جا رہی ہے ، پانی بند کرنے کے بیانات پر ورلڈ بنک سے رابطہ کیا جائے ‘مطالبہ

جمعہ 22 فروری 2019 15:09

بھارت کی طرف سے پانی بند کرنے کے بیان پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بھارت کی طرف سے پانی بند کرنے کے بیان پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانی بند کرنے کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے بھارت کی طرف سے پانی روکنے کے بیانات سے خطے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے بھارت خطے کے حالات کو خراب کرنے میں کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا پاکستان ذمہ دار ملک ہے اس نے خطے کے امن کو بحال کرنے کے لئے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی ہے اور اس جنگ میں لاکھوں قربانیاں دی ہیں اقوام عالم کو بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لینا چاہیے لہذا پنجاب کا مقدس ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پانی بند کرنے کے بیانات پر ورلڈ بنک سے رابطہ کیا جائے کہ وہ ان دھمکیوں کا نوٹس لے کیونکہ ورلڈ بنک اس معاہدے میں ضمانتی ہے۔