دس سالہ بچے احمد پر پولیس تشدد کا معاملہ ،

اصل ملزم ،اسکے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 22 فروری 2019 15:54

دس سالہ بچے احمد پر پولیس تشدد کا معاملہ ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) انویسٹی گیشن پولیس نے چوہنگ کے علاقہ میں دس سالہ بچے احمد پر پولیس تشدد کیس میں اصل ملزم ذین العابدین اور اس کے ساتھی محبوب عرف بلا کو بھی گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی بلا نے بچے احمد کو پارک سے ورغلا کر ذین العابدین تک پہنچایا ،زین العابدین نے بچے کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر چوہنگ شیر شاہ چوکی کے قریب موبائل شاپ پر لے گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایس پی انویسٹی گیشن راشد کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے اور اسکا کریمنل ریکارڈ بھی ملا ہے ، چھ ماہ قبل جیل سے رہا ہو کر آیا ہے ۔ملزم کو سی ڈی آر سیف سٹی کیمروں اور موبائل ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے ،ملزم مغلپورہ کا رہائشی ہے اور اس کے والدین گرین ٹائون میں رہائش پذیر ہیں ۔دوسری طرف پولیس نے دونوں ہیٹرز کو فرانزک لیبارٹری ڈی این اے کے لیے پہلے ہی بجھوا دیا ہوا ہے ۔ڈی این اے رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔جبکہ حراست میں لیے گئے ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ متاثرہ بچہ احمد کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے پاس ہے جو اس کا میڈیکل کروائے گی ۔بچے کو لیجانے کی فوٹج بھی سیف سٹی کے کیمروں میں محفوظ ہے ۔

متعلقہ عنوان :