سندھ پولیس فلاح وبہبود کی مد میں10 کروڑ17 لاکھ 69ہزار90 روپے سندھ پولیس ملازمین میں تقسیم کیے گئے

ہفتہ 23 فروری 2019 16:32

سندھ پولیس فلاح وبہبود کی مد میں10 کروڑ17 لاکھ 69ہزار90 روپے سندھ پولیس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) رواں سال سندھ پولیس فلاح وبہبود کی مد میں10 کروڑ17 لاکھ 69ہزار90 روپے سندھ پولیس ملازمین میں تقسیم کیئے گئے ۔یہ بات آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام کو اے آئی جی ویلفیئر سندھ نے ایک رپورٹ میں بتائی۔ڈاکٹرمحمدرضوان احمد نے بتایا کہ مالی سال 2019کے دوران پولیس ملازمین کی 5413 بیواؤں کو ان کے اکاؤنٹس میں7کروڑ 71 لاکھ 70ہزار500 روپے پر مشتمل رقم آن لائن منتقل کی گئی۔

41 مرحوم ملازمین کی تجہیزوتکفین کے لیئے ان کے ورثاء کو 17 لاکھ 30ہزار روپے دیئے گئے ۔ریٹائرمنٹ گرانٹ کی مد میں155ملازمین کو 24لاکھ 23ہزار 590 روپے دیئے گئے۔ جبکہ میرج گرانٹ کے طور پر54ملازمین کی بچیوں کی شادی کے لیئے 19لاکھ 60 ہزار روپے دیئے گئے ۔اے آئی جی ویلفیئر نے بتایا کہ علاج معالجے کے لیئی4 ملازمین کے لیئے 13لاکھ 45ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونیوالی3ملازمان کو برائے علاج معالجہ 4 لاکھ 50 ہزارروپے جاری کیئے گئے ۔علاوہ ازیںایک پولیس ملازم کے بچے کی اسکالر شپ کی مد میں 4لاکھ 33ہزارروپے بھی ادا کیئے گئے ۔رپورٹ کی مطابق شہدائے پولیس کے ورثاء اور دوران ڈیوٹی طبعی طور پرانتقال کرجانیوالے پولیس ملازمین کے قانونی ورثاء کو مجموعی طور پر1کروڑ 62 لاکھ اور50 ہزار روپے پر مشتمل رقم آن لائن ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی۔

متعلقہ عنوان :