یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کے ساتھ بیل آئوٹ پیکیج دینے کا حکومتی وعدہ وفا نہ ہو سکا

حکومت کا 400 یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 23 فروری 2019 21:12

یوٹیلیٹی سٹورز  ملازمین کے ساتھ بیل آئوٹ پیکیج دینے کا حکومتی وعدہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کے ساتھ بیل آئوٹ پیکیج دینے کا حکومتی وعدہ وفا نہ ہو سکا۔ حکومت نے 400 یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حکومت نے خسارے میں جانے والے 400 سٹورز کوبند کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس خبر پر یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین میں بے روزگاری کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ملازمین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز بند ہونے کے باعث سینکڑوں ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :