پاکستان بھارت کے ساتھ دہشت گردی سمیت تمام امور پر بات چیت کیلئے تیار ہے، شاہ محمود قریشی

افغانستان کے مسئلے کے حل کی ذمہ داری صرف پاکستان کی نہیں ہے بلکہ امریکہ اور افغانستان کو بھی اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 23 فروری 2019 23:03

پاکستان بھارت کے ساتھ دہشت گردی سمیت تمام امور پر بات چیت کیلئے تیار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دہشت گردی سمیت تمام امور پر بات چیت کیلئے تیار ہے، افغانستان کے مسئلے کے حل کی ذمہ داری صرف پاکستان کی نہیں ہے بلکہ امریکہ اور افغانستان کو بھی اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں ۔

بھارت کے ساتھ دہشت گردی سمیت دیگر امور پر بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔ ہم نے بھارت کو تحقیقات میں تعاون کی دعوت دی ہے۔ چین کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں ، ہم نے امریکہ کو واضح کیا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل میں امریکہ اور افغانستان دونوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ افغان مسئلے کے حل کی ذمہ داری صرف پاکستان کی نہیں ہے۔