
پی ایس ایل 4،لاہور قلندرز کے برینڈن ٹیلر زخمی ہونے کے بعد بقیہ میچز سے باہر
فرنچائز کا ہالینڈ کے ریان ٹین ڈسکاٹے کی خدمات حاصل کرنے پر غور
ذیشان مہتاب
ہفتہ 23 فروری 2019
22:59

(جاری ہے)
32سالہ برینڈن ٹیلر جمعے کے روز ملتان سلطانز کے خلاف ہدف کے تعاقب کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور پھر بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے ،ذرائع کے مطابق برینڈن ٹیلر ران کے پٹھے کھنچ جانے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں اور انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے لیے چار سے چھ ہفتے درکار ہیں چنانچہ ان کا پاکستان سپر لیگ میں سفر ختم ہوگیا ہے ،لاہور قلندرز اب برینڈن ٹیلر کی جگہ ہالینڈ کے آل راﺅنڈر ریان ٹین ڈسکاٹے سے معاہدہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں ، 38سالہ ریان ٹین ڈسکاٹے ٹیسٹ فارمیٹ نہ کھیلنے والے ممالک کے کھلاڑیوں میں سب سے بہترین تصور کیے جاتے ہیں اور اب تک اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں 331میچز میں29.40کی اوسط سے6675رنز سکور کرچکے ہیں جن میں2سنچریاں اور28نصف سنچریاں شامل ہیں ،ٹونٹی ٹونٹی فارمیٹ میں وہ اب تک اپنی باﺅلنگ کے ذریعے25.77کی اوسط سے113وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں ۔

مزید کھیلوں کی خبریں
-
سکیورٹی خدشات، آسٹریلوی کرکٹرز کی آئی پی ایل میں دوبارہ شمولیت غیریقینی ہوگئی
-
’اوپنر‘ رافیل ڈک پر آؤٹ ہوا، ہر میچ ’فکس‘ نہیں ہوسکتا، عامر جمال کی پوسٹ وائرل
-
پاک بھارت کشیدگی: جنگ بندی کے بعد وسیم اکرم کا جنگ بارے پہلا بیان، تنقید کا نشانہ بن گئے
-
دعا ہے امن قائم ہو اور ہم دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں جس سے ہمیں محبت ہے،
-
جنگ بندی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان روشن
-
پاکستانی باکسر محمد وسیم نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا
-
پی ایس ایل میچز کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے اہم پیش رفت
-
پاک بھارت کشیدگی: آئی پی ایل کو مکمل خاتمے پر 3 ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ
-
آپریشن بنیان مرصوص: پوری قوم مسلح افواج کیساتھ ہے، کامران اکمل کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل
-
پاک بھارت کشیدگی، پی سی بی کا تمام ڈومیسٹک ایونٹس ملتوی کرنے کا اعلان
-
سیکنڈ سیڈڈآئیگانٹالی سویٹیک اٹالین اوپن ٹینس ویمنزسنگلز تیسرے رائونڈ میں داخل
-
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 ‘یو اے ای نے سکاٹ لینڈ کو 97 رنز سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.