Live Updates

سعودی ولی عہد کا کامیاب دورہ پاکستان اور پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے پی ٹی آئی ریاض سیٹی کا ال پارٹی کانفرنس اور جشن کا انعقاد کیا گیا

muhammad ali محمد علی اتوار 24 فروری 2019 01:38

سعودی ولی عہد کا کامیاب دورہ پاکستان اور پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے ..
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری 2019ء) سعودی ولی عہد کا کامیاب دورہ پاکستان اور پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے پی ٹی آئی ریاض سیٹی کا ال پارٹی کانفرنس اور جشن کا انعقاد کیا گیا، معلومات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کے پاک سعودی دوستی کے نام ایک پریس کانفرنس اور جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاض میں موجود مختلف سیاسی سماجی اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی سی ای سی اور ایگزیکٹیو ممبران نے بھی شرکت کی.

(جاری ہے)

پروگرام میں میزبانی کے فرائض ممبر الیکشن کمیشن ڈاکٹر سلمان شاہد نے ادا کیے جبکہ چیئرمین احمد رضا علوی آنے والے تمام معزز ممبران کو خوش آمدید کہا تقریب سے مجلس پاکستان کے جنرل سیکرٹری حافظ عبدالوحید نے ولی عہد سعودی عرب محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان کو اپنے انداز میں خراج تحسین پیش کیا جسکو تمام لوگوں نے بہت اپریشیٹ کیا، تقریب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر ڈاکٹر محمد سعید نے موجودہ حکومت کی اپنے اورسیز لیبر طبقے کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان کے ہر اس اقدام کی حمایت کرینگے جس سے ہر پاکستانی کو فائدہ ہوں، اسکے علاوہ تقریب سے موٹیویٹیو سپیکر تصدق گیلانی، وقار نسیم وامق ، شکیل، کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے ایگزیکٹیو ممبرز، ندیم بھٹی،، محمد رضوان، رشاد مندوخیل، افضل قیوم، عمرا خان، اور فضل رحیم نے بھی خطاب کیا تقریب سے پاکستان تحریک انصاف ریاض کے نائب صدر خانزادہ یوسفزئی کا کہنا تھا کے اگر موجودہ حکومت بھی ماضی کی حکومتوں کی طرح کچھ غلط کریگا تو اپوزیشن کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ہم خود انکی مخالفت کرینگے لیکن الحمداللہ حکومت کی موجودہ اندرونی اور بیرونی پالیسی بلکل درست ہے ریاض ریجن کےصدر بخت شیر علی خان نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے جس طرح ہم نے پہلے بھی اپنے لیبر کا آواز اسلام آباد تک پہنچایا ہے آیندہ بھی بلا تفریق اورسیز کا آواز بن کے اسلام آباد کو پہنچایے گے. ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز عبدالقیوم کا کہنا تھا کے خان صاحب نے غریب طبقے کے حوالے سے بات کرکے تمام اورسیز کے دل جیت لیے اور پوری دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کے پاکستانی جہاں بھی ہونگے اب وہ بے یارو مددگار نہیں رہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں اضافہ ہوگا. اختتامی دعا کے بعد کیک اور عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا آخر میں پاک میڈیا اور یونایٹد میڈیا کے ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے پورے پروگرام کو بہترین کوریج دے کر پیغام کو پہنچا دیا.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات