ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے شجرکاری مہم کے دوران ساردہ کے مقام پر1ہزارپودہ جات لگانے کاعمل شروع کردیا

پیر 25 فروری 2019 16:05

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2019ء) وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے ویژن اورچیف سیکرٹری آزادکشمیرکی ہدائت کے مطابق ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے شجرکاری مہم کے دوران ساردہ کے مقام پر1ہزارپودہ جات لگانے کاعمل شروع کردیا۔ساردہ کے مقام پرڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم،اسسٹنٹ کمشنر میجر(ر) ناصررفیق،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہد،ڈی ایف اوملک عمران صادق،چیف آفیسرملک محمدنواز،ڈی ای اومردانہ راجہ منصف داد،سکول کے طلباء، سول سوسائٹی کے ہمراہ پودہ جات لگائے۔

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کہاکہ درخت جہاں ماحول کی آلودگی میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں وہاں ہماری ضروریات زندگی کو بھی پورا کرتے ہیں شجر کاری مہم کے دوران لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت کریں شاہرات کے کنارے اور خالی زمینوں پر شجر کاری کی جائے قومی شجر کاری کی افادیت اور اہمیت بارے عوام میں آگاہی پیدا کریں تاکہ عوام کو درختوں کی افادیت اور اہمیت بارے شعور پیدا ہو اور وہ اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ درخت زندگی کی بقاء کے ضامن ہیںشجرکاری انسانیت کی بہترین خدمت ہے ایک درخت سترانسانوںکوآکسیجن مہیاکرتاہے شجرکاری جہاں انسانی ضرورتوںمیںکام آتی ہے وہیںانسانی زندگی اورماحولیات کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے شجرکاری کے لیے اسلام نے ترغیب دی ہے اس عمل کوصدقہ جاریہ بتایاگیاہے ۔پودوںسے زمین سرسبزوشاداب اورماحول صاف ستھرارہتاہے کسی بھی ملک کی فطری خوبصورتی اورصاف ستھراماحول پودوںاوردرختوںسے ہی ہوتاہے پودے انسانوںاورجانوروںکی صحت میںاہم کرداراداکرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے سکول انتظامیہ کوبھی ہدایات کی کہ وہ اپنے اپنے ادارہ جات کے اندرپودہ جات لگائیں۔

متعلقہ عنوان :