Live Updates

ایف 16 طیارے کا ملبہ نہ سہی، ایف 16 نسوار ہی سہی

بھارتی میڈیا نے پاکستان میں فروخت ہونے والی ایف 16 نامی نسوار کا پیکٹ بطور ثبوت پیش کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 فروری 2019 23:50

ایف 16 طیارے کا ملبہ نہ سہی، ایف 16 نسوار ہی سہی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 فروری2019ء) ایف 16 طیارے کا ملبہ نہ سہی، ایف 16 نسوار ہی سہی، بھارتی میڈیا نے پاکستان میں فروخت ہونے والی ایف 16 نامی نسوار کا پیکٹ بطور ثبوت پیش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بچگانہ، مضحکہ خیز، نفرت پر مبنی اور جھوٹی مہم چلانے والا بھارتی میڈیا پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد سے مکمل طور پر پاگل ہو چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کس طرح پاکستان کے ایف 16 طیارے کو مار گرانے کا جھوٹ سچ بنا کر پیش کیا جائے۔

اب ایک بھارتی ٹی وی نے پاکستان میں فروخت ہونے والی ایف 16 نامی نسوار کو ہی ثبوت بنا کر پیش کر دیا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل کے اس مضحکہ خیز عمل نے بھارت کو دنیا بھر میں خوب ذلیل کروایا ہے۔ تاہم جھوٹ بولنے اور زہر اگلنے کی عادت سے مجبور اپنی ایسی شرمناک حرکتیں ترک کرنے پر تیار نہیں۔

(جاری ہے)



دوسری جانب بھارت کی جانب سے پاکستان کے منہ توڑ جواب کے باوجود جھوٹ پر جھوٹ بولنے کا سلسلہ ترک نہیں کیا گیا۔

بھارت کی جانب سے دیے جانے والا پاکستانی ایف 16 کے میزائل کا ثبوت بھی جھوٹا نکلا۔ جمعرات کے روز بھارت کے ائیر وائس مارشل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک میزائل کا ٹکڑا دکھایا اور دعویٰ کیا کہ یہ پاکستان کے ایف 16 طیارے کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل کا ٹکڑا ہے۔ بھارت کے ائیر وائس مارشل نے دعویٰ کیا ہے کہ جس میزائل کا ٹکڑا وہ تھامے ہوئے ہیں، وہ صرف ایف 16 طیاروں کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان نے ناصرف ایف 16 طیارے سے بھارت پر حملہ کیا، بلکہ بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار بھی گرایا۔ تاہم بھارت کے ائیر وائس مارشل کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا نکلا ہے۔ بھارت کے ائیر وائس مارشل نے جس میزائل کا ٹکڑا دکھایا، اس پر FA8675-05-C-0070 نمبر درج ہے۔ تھوڑی سی تحقیق کرنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ میزائل تو پاکستان کی ملکیت ہی نہیں ہے۔

FA8675-05-C-0070 نمبر والا AIM-120C-5 AMRAAM میزائل امریکا نے تائیوان کو فروخت کیا تھا۔ تائیوان نے امریکا سے یہ میزائل 23 لاکھ ڈالرز کے عوض خریدے تھے۔


واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مسلح افواج کے سربراہان پاک بھارت کشیدگی سے متعلق آج میڈیا بریفنگ دے رہے تھے۔میڈیا بریفنگ میں بھارتی فوجی قیادت نے سچائی ثابت کردی۔

اس موقع پر بھارتی ایئروائس مارشل نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے کامیابی سے جواب دیا۔ پاکستان نے بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی جہازوں نے ایف 16نہیں دیکھا بلکہ ڈیجیٹل سگنلز ایف سولہ کے معلوم ہوئے۔پاکستان میں کی گئی کاروائی میں کوئی نقصان ہوا ہے یا نہیں،پاکستان میں 350 افراد نہیں مارے گئے، ہمارے پاس اس کے ثبوت نہیں ہیں۔

ان سے سوال کیا گیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اورآئی ایس پی آر امن چاہتے ہیں اس پر کیا کہیں گے؟ جس پر بھارتی مسلح افواج کے ذمہ دران نے جواب دینے انکار کردیا۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے جذبہ امن کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے بھارت کو امن کا سرپرائز بھی دیا ہے۔ جس کے تحت وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارت کے گرفتار پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔ جس کے تحت بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کرنے کی تیاری شروع کردی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو کل واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات