چوہدری علی اختر پنجاب اسمبلی کی استحقاقات کمیٹی کے چیئر مین منتخب

عائشہ نواز قائمہ کمیٹی برائے سکولز ایجوکیشن ، مومنہ وحید وزیر اعلیٰ کی معائنہ ٹیم کی چیئر پرسن منتخب

جمعہ 1 مارچ 2019 15:04

چوہدری علی اختر پنجاب اسمبلی کی استحقاقات کمیٹی کے چیئر مین منتخب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) تحریک انصاف کے چوہدری علی اختر کو پنجاب اسمبلی کی استحقاقات کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا جبکہ عائشہ نواز سکولز ایجوکیشن اور مومنہ وحید کو وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کا چیئر پرسن منتخب کر لیا گیا ۔ چیئرمین استحقاقات کمیٹی کے انتخاب کیلئے اجلاس میں ممبران چوہدری علی اختر،محمد ارشد چوہدری،میاں محدم فرخ ممتاز مانیکا،خواجہ محمد دائود سلیمانی،میاں شفیع محمد،خیال احمد،عمار صدیق خان، صفدر آفتاب اکبر خان، عبد العلیم خان،چوہدری خوش اختر سبحانی،چوہدری اشرف علی، میاں مناظر حسین رانجھا،سمیع اللہ خان،شیخ علائو الدین ،محمد ثاقب خورشید ،اعجاز احمد اوررئیس نبیل احمد نے شرکت کی ۔

اجلاس میں چوہدری علی اختر کو بلا مقابلہ چیئر مین استحقاقات کمیٹی منتخب کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی برائے سکولزایجوکیشن کے اجلاس میں عائشہ نواز ،محمد عبداللہ وڑائچ ،محمد منیب سلطان چیمہ ،غلام علی اصغر خان لہری ،ملک غلام رسول سانگھا، شمیم آفتاب ،مہوش سلطانہ ،رائے حیدر علی خان ،ظفر اقبال ،نصیر احمد اورمسز گلناز شہزادی نے شرکت کی جس میں عائشہ نواز کو بلا مقابلہ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے سکولز ایجوکیشن منتخب کر لیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کیلئے اجلاس میں مومنہ وحید ،غلام علی اصغر خان لہری ،آصف مجید،سردار احمد علی خان دریشک ،محمد اعجاز حسین ،فدا حسین ، شعیب احمد ملک ،محمد طاہر پرویز ،سہیل شوکت بٹ ،ملک غلام قاسم ہنجرا اور صباء صادق نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مومنہ وحید کا بطور چیئر پرسن وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم انتخاب عمل میں آیا ۔