ضلع جہلم کے مختلف ہسپتالوں کیلئے میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کا نوٹیفیکشن جاری

ایک اوروعدے کی تکمیل ، اب علاج پنڈی اور لاہور نہیں جہلم کے ہسپتالوں میں ہوگا ، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

جمعہ 1 مارچ 2019 16:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) ضلع جہلم کے مختلف ہسپتالوں کیلئے میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ضلع جہلم کے عوام سے کئے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے ۔انہوںنے کہاکہ اب علاج پنڈی اور لاہور نہیں جہلم کے ہسپتالوں میں ہوگا ۔