Live Updates

کوئٹہ،بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی

جمعہ 1 مارچ 2019 19:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف نکالی گئی پاکستان زندہ آباد ریلی کے شرکاء سے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رہنماء ملک خدابخش لانگو،حاجی ولی محمد نورزئی،اسفند یار کاکڑ،حاجی نصیب اللہ اچکزئی،سردار نسیم ترین،چوہدری شبیر ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں اور ہم ملک کی دفاع کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک کو جب بھی ہماری ضرورت پڑی ہم انڈیا کے مقابلے کے لیئے ہمہ وقت تیار ہیں کشمیریوں کے آزادی تک ان کے جدوجہد کے ساتھ ہمارا جذبہ حب وطنی جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی ملک میں دشمن ملک کا کوئی اہلکار داخل ہوا ہو اور اسے خیر سگالی کے طور پر رہا کیا گیا دنیا کے تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے دشمن ملک کے اہلکار کو رہا کیا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان امن سلامتی کی داعی ملک ہے مگر بھارتی سرکار اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آیا ملک کے وزیر اعظم عمران خان نے واضح طور پر مودی کو مذاکرات کی پیش کش کی تاہم بھارتی سرکار مذاکرات کو کمزوری نہ سمجھے جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں حالیہ بھارتی سرحدی خلاف ورزی کے خلاف جس طرح افواج پاکستان کے شاہینوں نے بہادری ودلیری کامظاہرہ کیا اس کا مثال کہیں نہیں ملتی وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان امن اور محبتوں کی سرزمین ہے مگر مودی سرکار اپنی منفی ہتکھنڈوں سے باز نہیں آرہی ہے انہوں نے بھارتی سرکار کو للکارتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی پیش کش کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر جنگ چھیڑی تو نہ صرف ملک بلکہ بلوچستان کا بچہ بچہ اٹھ کڑا ہوکر اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوکر اینٹ کا جواب پتھر سے دینا خوب جانتی ہے انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتی مگر بھارتی سرکار کو بھی اپنی من گھڑے پالیسیوں سے باز آجانا چاہیے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم وستم جاری ہے اس کا نوٹس لیا جائے اور وہاں ظلم وبربریت کو فوری طور پر بند کیا جائے ہم کسی صورت بھی مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو اپنے سے الگ نہیں سمجھتے ہیں اور نہ ہی سمجھیں گے کشمیریوں کے آزادی تک ان کے جدوجہد کے ساتھ ہمارا جذبہ حب وطنی جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی ملک میں دشمن ملک کا کوئی اہلکار داخل ہوا ہو اور اسے خیر سگالی کے طور پر رہا کیا گیا ہو مگر پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان امن چاہتی ہے جنگ نہیں پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف 70ہزارلوگوں کی قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیںمحفوظ ہاتھوں میں ہیں اور ہمیں اپنی پاک فوج سمیت دیگر فورسز پرفخر ہے جو ہماری سرحدوں کی حفاظت کی ہوئی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات