پاکستانی سرحدوں پر بھارتی جارحیت کے خلاف سبی کے عوام سراپا احتجاج

جمعہ 1 مارچ 2019 21:04

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) پاکستانی سرحدوں پر بھارتی جارحیت کے خلاف سبی کے عوام سراپا احتجاج بن گئے ضلع بھر میں مختلف مقامات سے پاکستان زندہ باد ریلیاں نکالی گئی اور مظاہرے کئے گئے ہیں کلرک برادری،ریل ملازمین کے کارکنوں،قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی نے سڑکوں پر نکل کر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا اور بھارت مخالف مظاہرہ کر کے مودی کے پتلے کو نذر آتش کر دیا تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سبی میں بھی ہندوستانی جارحیت کے خلاف ایپکا سبی،ریلوے پریم یونین،سبی یوتھ اتحاد اور سولنگی قومی اتحادسبی کے کارکنوں، قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی اور مظاہرے کئے گئے کمشنر آفس سبی سے اسلم مری کی قیادت سے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے پاکستان کے حق اور انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی شرکا نے شہر کے مختلف شاہراہوں کا گشت کرتے ہوئے سبی پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا، سولنگی قومی اتحاد، سبی یوتھ اتحاد اور ریلوے پریم یونین کی جانب سے بھی ریلیاں نکالی گئی شرکاء نیشہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سبی پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرے کئے مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں اور بھارت مخالف، انڈیا مردہ باد، مودی سرکار مردہ کے نعرے درج تھے، مظاہرین نے دو بھارتی طیارے نیست و نابود کرنے پر پاک فضائیہ اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے ایپکاسبی کے رہنماووں محمد اسلم مری ،اللہ بخش جدون،عرفان بنگلزئی ،حق نواز گشکوری ،لیاقت علی بنگلزئی ،عبدالغنی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا پاکستان پر حملہ کرنے کی کسی غلط فہمی میں نہ رہے اگر اس نے بھول کر بھی یہ غلطی کی تو بھارت کا نام دنیا کے نقشہ سے مٹا دیں گے انہوں نے کہا کہ پاک افواج دنیا کی سب سے بڑی بہادر فوج ہے جو اپنے ملک کی دفاع کرنا خوب جانتی ہے اور بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہیاور پاکستانی عوام اپنے وطن کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قلم کار طبقہ کلرک برادری اپنے مادر وطن کی حفاظت کے لئے قلم کے بجائے ہتھیار اٹھائیں گے جبکہ دوسری جانب ریلوے پریم یونین،سبی یوتھ اتحاد اور سولنگی قومی اتحاد کے کارکنوں نے بھی احتجاجی ریلیاں نکالی اور سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے اس موقع پرسولنگی قومی اتحاد کے شرکا نے مودی کے پتلا کو نظر آتش کیا۔