پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں انتظامی ڈاکٹرز سے رابطہ ممکن، موبائل نمبر جاری

مریض ولواحقین علاج معالجہ اور شکایات کیلئے ہمہ وقت ڈی ایم ایس سے رابطہ کر سکیں گے ‘ پروفیسر خالد محمود

ہفتہ 2 مارچ 2019 17:03

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں انتظامی ڈاکٹرز سے رابطہ ممکن، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں پہلی بار عوام کی سہولت کیلئے ڈیوٹی ڈی ایم ایس سے رابطہ یقینی بنانے کی غرض سے ادارے کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے فون نمبر 0308-4100539 جاری کر دیا جو 24گھنٹے آن رہے گا۔

(جاری ہے)

نیورو سرجن خالد محمود نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر اس انقلابی اقدام سے شہریوں کو انتظامی ڈاکٹرز کے پاس جانا نہیں پڑے گا بلکہ وہ متعلقہ شعبے سے ہی صبح ، شام اور رات کے اوقات میں علاج معالجہ کے سلسلہ میں درپیش مشکلات سے انتظامی ڈاکٹر ز کو با آسانی آگاہ کر سکیں گے اس کے ساتھ ساتھ شکایات کا بھی فوری ازالہ ممکن ہو سکے گا۔

پروفیسر خالد محمود نے واضح کیا کہ ڈیوٹی ڈی ایم ایس مریض یا اس کے لواحقین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت کو فوری حل کرنے کا پابند ہو گا اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی نا قابل برداشت ہوگی۔