ملک کی خدمت کرنیوالوں کیساتھ ہمیشہ یہی سلوک ہوتا ہے ، اس وقت (ن) لیگ نشانے پر ہے مگر وقت گزر جائیگا ‘سعد رفیق

پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں امن ہونا چاہیے مگر ہمیں نیچے گر کر معاملات طے نہیں کرنے چاہئیں ‘احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو

پیر 4 مارچ 2019 16:53

ملک کی خدمت کرنیوالوں کیساتھ ہمیشہ یہی سلوک ہوتا ہے ، اس وقت (ن) لیگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2019ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اس ملک کی روایت ہے کہ جو پاکستان کی خدمت کرتا ہے اس کے ساتھ یہی سلوک ہوتا ہے ،اس وقت مسلم لیگ (ن) نشانے پر ہے مگر وقت گزر جائے گا ،پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں امن ہونا چاہیے مگر ہمیں نیچے گر کر معاملات طے نہیں کرنے چاہئیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیراگون ہائوسنگ کیس میں احتساب عدالت پیش کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ساری انتقامی کارروائی ہے اس کا احتساب سے کیا تعلق ہے ،جن لوگوں نے پاکستان اور پنجاب کی خدمت کی ہے اسکا صلہ یہ دیا جا رہا ہے، اس ملک کی روایت ہے کہ جو پاکستان کی خدمت کرتا ہے اس کے ساتھ یہی سلوک ہوتا ہے ،ہمیں اس کا کوئی دکھ نہیں ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) اس وقت نشانے پر ہے مگر وقت گزر جائے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں امن ہونا چاہیے ہم اسکے حامی ہیں ، کشیدہ صورتحال میں اپوزیشن نے حکومت سے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔مگر بھارت کے ساتھ نیچے گر کر معاملات طے نہیں کرنے چاہئیں۔