شہباز شریف اور خواجہ برادران کی کمرہ عدالت میں مختصر ملاقات

پیر 4 مارچ 2019 16:53

شہباز شریف اور خواجہ برادران کی کمرہ عدالت میں مختصر ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2019ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف اور خواجہ برادران کی احتساب عدلت میں مختصر ملاقات ہوئی ۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو پیراگون ہائوسنگ سکینڈل میں احتساب عدالت کے جج نجم الحسن بخاری کی عدالت میں پیش کیا گیا جس سماعت کے بعد انہیں واپس لیجایا جا رہا تھا تو قائد حزب اختلاف آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس کے سلسلہ میں عدالت پہنچے ۔ اس دوران تینوں رہنمائوں کی مختصر ملاقات ہوئی اور سلام دعا کے بعد خواجہ برادران کو جیل حکام واپس لے گئے۔