حکومت بارشوں کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ نہیں کرسکتی،میرحاصل بزنجو

پیر 4 مارچ 2019 21:56

حکومت بارشوں کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ نہیں کرسکتی،میرحاصل بزنجو
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2019ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں اور برفباری سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے صوبائی حکومت متاثرین کے جو نقصانات ہوئے ہیں ان کا ازالہ نہیں کر سکے گی کیونکہ حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے اور نہ ہی ملازمین کی تنخواہوں کے پیسے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں تو خوشی ہوئی کہ بلوچستان بھر میں بارشیں اور برفباری ہوئی کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے جو قحط سالی اور خشک سالی تھی بڑے پیمانے پر نقصانات بھی ہوئے تھے زراعت اور لائیواسٹاک کا شعبہ شدید متاثر ہوا تھا بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا تھا میں تو سمجھتا ہوں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی ہم لوگوں پر بڑی رحمت کہ بارشیں ہوئیں تاہم بارشوں اور برفباری سے جو نقصانات ہوئے ہیں ان کا ازالہ کیا جائے حکومت کی جانب سے لوگوں کو ریسکیو کا مرحلہ شروع کیا تھا اگر پہلے کر لیا جاتا تو اتنے نقصانات نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طورپرنقصانات کے ازالہ کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں جو نقصانات ہوئے ہیں ہم سمھجتے ہیں کہ موجودہ حکومت متاثرہ افراد کے ان نقصانات کا ازالہ بھی نہیں کرسکیں گے کیونکہ ان کے پاس ملازمین کی تنخواہوں کے لئے پیسے نہیں ہیں ۔