ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں نظر انداز،ثانیہ مرزا ،شعیب ملک کو سپورٹ کرنے دبئی پہنچ گئیں
ٹینس سٹار نے پاکستانی کرکٹرز اور ان کی فیملیز کو پرتکلف عشائیہ دیا
ذیشان مہتاب منگل 5 مارچ 2019 12:46
(جاری ہے)
پاکستان اور مسلمان دشمنی میں اندھی ہونے والی بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے فروری 2019 ءکے تیسرے ہفتے میں مطالبہ کیا تھا کہ عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو ’برانڈ ایمبسیڈر آف تلنگانہ‘ کے منصب سے فارغ کیا جائے۔
جنوبی بھارت کی ریاست تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے واحد رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے مطابق ثانیہ مرزا پاکستان کی ’بہو‘ ہیں یعنی ان کا سب سے بڑا ’قصور‘ یہی ہے کہ وہ شعیب ملک کی اہلیہ ہیں۔بی جے پی کے رکن اسمبلی نے خود کو ہی قانون ’قرار‘دیتے ہوئے یہ فیصلہ بھی سنا دیا تھا کہ ثانیہ مرزا جو پاکستانی سے شادی کرنےکی وجہ سے بھارتی شہری بھی نہیں ہیں اور پاکستانی بہو ہیں کو برانڈ ایمبسیڈر آف تلنگانہ کے منصب سے ہٹا دیا جائے۔گزشتہ دنوں بھارت کے انتہا پسند ہندوﺅں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہاں تک کہا کہ وہ شعیب ملک کو بھارت نہیں آنے دیں گے۔سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک نے چند دن قبل ’ہمارا پاکستان زندہ باد‘ کا ٹوئٹ کیا تھا جبکہ ثانیہ مرزا نے ونگ کمانڈر ابھی نند کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہیرو قرار دیا تھا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی کشیدہ صورتحال کے باوجود ثانیہ مرزا پی ایس ایل میں شریک اپنے خاوند کو سپورٹ کرنے دبئی پہنچیں تو انہوں نے سابق پاکستانی کرکٹرز اوران کی فیملیز کو ڈنر پہ بلایا۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے دیے گئے پرتکلف عشائیہ میں وسیم اکرم ، معین خان ، وقار یونس ، مصباح الحق اور دیگرنے اپنی فیملیز کے ہمراہ شرکت کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.