عوام کو صحت کی بہتر اور فوری سہولیات ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے محکمہ صحت اپنا کردارادا کرے ،ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیر آباد

جمعرات 7 مارچ 2019 16:41

عوام کو صحت کی بہتر اور فوری سہولیات ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچانے ..
نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد ابرار احمد جعفر نے کہا ہے کہ ضلع کی عوام کو صحت کی بہتر اور فوری سہولیات ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے محکمہ صحت اپنا کردارا ادا کرے کیونکہ صحت کی سہولیات ان کا بنیادی حق ہے یہ بات انہوں نے آج دربارہال میں محکمہ صحت اور نجی تنظیموں کے نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے اس لئے محکمہ صحت کو چاہئے کہ وہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مچھر مار اسپرے کرائیں تاکہ ملیریا جیسی خطرناک بیماری سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے بتایا کہ آبادی کے حساب سے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 129 گاؤں میں مچھرمار اسپرے کرایا گیا ہے جبکہ 1685 لوگوں کو مچھر دانیاں دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے ہم ہیپاٹائیٹس پر کنٹرول کرنے کے لئے کام کررہے ہیں اس حوالے سے تعلقہ اسپتال سکرنڈ اور پی ایم سی نواب شاہ میں ہیپاٹائیٹس کی مفت ٹیسٹ کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملیریا کی ٹیسٹ کے دوران 1660 لوگوں کی رپورٹ پازیٹو آئے ہے جن کا علاج جاری ہے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ نبیل ریاض،اسسٹنٹ کمشنر دوڑ سید جھانگیرعلی،اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ سلیم جتوئی ، اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد سلامت میمن، ڈسٹرکٹ پاپولیش افسر ریاض احمد شر،صحت، این جی اوز کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :