پاکستان سپر لیگ کرکٹ کے کراچی میں انعقاد کے لئے سندھ حکومت نے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں، مرتضی وہاب

ہفتہ 9 مارچ 2019 21:09

پاکستان سپر لیگ کرکٹ کے کراچی میں انعقاد کے لئے سندھ حکومت نے سیکورٹی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2019ء) وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات ، قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے ہفتہ کوکرکٹ شائقین کو پاکستان سپر لیگ کرکٹ کے میلے کی دبئی اور شارجہ سے کراچی آمد کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ شائقین ضرور نیشنل اسٹیڈیم کراچی جا کر اپنی پسندیدہ ٹیم کی حمایت کریں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کرکٹ کے کراچی میں انعقاد کے لئے سندھ حکومت نے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اورشائقین کرکٹ بلا کسی خوف و خطر کرکٹ میلے کو بھرپور طور پر انجوائے کریں۔انہوں نے شائقین سے درخواست بھی کی کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے افراد کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔علاوہ ازیں ایک اور بیان میں مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کلفٹن کے علاقے میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کرنے والے 6 مزدوروں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے مزدوروںکو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔