شاہ رخ کی بیٹی سہانا کوتصویرانسٹا گرام پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

پیراکی کا لباس بکنی پہنے تصویر پرانٹرنیٹ صارفین شدید تنقیدکا نشانہ بنانے لگے 60، 70سال کی دنیا ہے‘ مرنے کے بعد اللہ کو کیا منہ دکھائو گی‘انٹرنیٹ صارف

پیر 11 مارچ 2019 12:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2019ء) شاہ رخ خان کو ایک مثالی باپ قرار دیا جاتا ہے جو اپنی مصروف ترین زندگی سے اپنے بچوں کے لیے مناسب وقت نکالتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی وہ اپنی اہلیہ گوری خان، بیٹی سہانا اور بیٹوں آریان اور ابرام کے ساتھ چھٹیاں منانے یورپ گئے جہاں سہانا نے ایسے لباس میں تصویر بنا کر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کر دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس تصویر میں سہانا نے پیراکی کا لباس بکنی پہن رکھا ہوتا ہے، جس پر انٹرنیٹ صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ثناء حسینی نامی صارف نے کمنٹس میں لکھا ہے کہ ’’سیلیبریٹی ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ تم ننگا گھومنا شروع کر دو۔‘‘ نعیم انصاری نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اتنی گرمی لگ رہی ہے کہ پورے کپڑے ہی اتار دیئی ‘‘ سید امیر علی نے کہا کہ ’’آپ ایک مسلمان ہو، شرم کرنی چاہیے جو ایسے کپڑے پہن رہی ہو۔

60، 70سال کی دنیا ہے۔ مرنے کے بعد اللہ کو کیا منہ دکھائو گی۔ اللہ آپ کو ہدایت عطا فرمائے۔‘‘انس سید نامی شخص نے کہا کہ ’’یار میں یہ نہیں بول رہا کہ برقعہ پہن کر پول میں جائو لیکن کم سے کم وہ اتنا تو پہن لو کہ جسم کے پوشیدہ حصے نظر نہ آئیں۔‘‘