طلاق یافتہ بھابھی سے شادی سے انکاری پر نوجوان کی ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کرنے کوشش،

ریلوے اسٹیشن کے عملہ اور عوام نے مل کر اس کی خود کشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 11 مارچ 2019 20:19

طلاق یافتہ بھابھی سے شادی سے انکاری پر نوجوان کی ٹرین کے نیچے آکر خود ..
کسووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد اختر سردارچودھری) تفصیل کے مطابق ساہیوال 108سیون آر کا رہائشی نوجوان محسن علی ولد عبدالغفوراپنی بھابھی (ف،ن)جو کہ کسووال کے نواحی گاؤں119سیون ڈی آر کی رہائشی اور پہلے سے مطلقہ ہے سے شادی کرنا چاہتا تھا،گزشتہ روز دونوں ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن پر تقریباََ دو گھنٹے سے زائد لوگوں اور اسٹیشن کے عملہ نے انہیں گھومتے ہوئے دیکھا بعد ازاں 4بجے کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین آگئی جس پر نوجوان محسن علی نے ٹرین تلے آکر خود کشی کرنے کی کوشش کی جس پر وہاں پر موجود لوگوں او رریلوے اسٹیشن کے عملہ نے برقت پکڑ لیا اور اس کی خود کشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں نوجوان کو ریلوے پولیس چیچہ وطنی کے حوالے کر دیا۔