پی ایس ایل 4،پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 204رنز کا ہدف دے دیا

کامران اکمل اور امام الحق کی نصف سنچریاں،محمد عامر کے تین شکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 11 مارچ 2019 20:53

پی ایس ایل 4،پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 204رنز کا ہدف دے دیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مارچ 2019ء) کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے آخری لیگ میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 204رنز کا ہدف د یدیا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔پشاور زلمی کی جانب سے کامرا ن اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور کراچی کنگز کے باﺅلرز کی جم کر دھلائی کی،کامران اکمل نے اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی 39ویں نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ48گیندوں پر10چوکوں اور5چھکوں کی مدد سے86رنز بنا کر منرو کا شکار بنے ،کیرون پولارڈ مسلسل 2گیند وں پر2چھکے لگانے کے بعد تیسرا چھکا لگانے کی کوشش میں منرو کا دوسرا شکار بن گئے ، امام الحق نے اپنی 11ویں نصف سنچری مکمل کی،لیام ڈاسن9رنز بنا کر عامر کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ امام الحق بھی59رنز بنا کر اسی اوور میں پوویلین لوٹے،ڈیرن سیمی 5رنز بنا کر عامر کا تیسرا شکار بنے،دونوں ٹیموں نے سکواڈ میں ایک ایک تبدیلی کی، کراچی کنگز نے عامر یامین کی جگہ محمد عامر جبکہ پشاور زلمی نے مصباح الحق کی جگہ صہیب مقصور کو ٹیم میں شامل کیا۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز اور پشاور زلمی دونوں ہی ٹیمیں پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرچی ہیں، میزبان ٹیم فتح حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر رن ریٹ کی اوسط سے ایک درجہ ترقی کرسکتی ہے۔قبل ازیں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے مابین پاکستان سپرلیگ کا 29واں میچ کھیلا گیا جس میں لاہور قلندرز کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔