ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کا معاملہ،عدالت نے آئی جی سندھ سے 2 اپریل کو تفصیلی جواب طلب کرلیا

منگل 12 مارچ 2019 18:17

ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کا معاملہ،عدالت نے آئی جی سندھ سے 2 اپریل کو تفصیلی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کا معاملہ،عدالت نے آئی جی سندھ سے 2 اپریل کو تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کورینجرز کو دیے گئے اختیارات کے خلاف ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ ڈاکٹر زرین کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں آئی جی سندھ کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ،آئی جی سندھ کے نمائندے کا عدالت میں کہنا تھا کہ آئی جی سندھ پی ایس ایل میچز کی وجہ سے مصروف ہیں اس لیے جواب جمع نہیں کرایا، جسٹس آفتاب گورڑ کا کہنا تھا کہ کیا ہر وقت آئی جی سندھ گراونڈ میں بیٹھے ہیں جو جواب نہیں جمع کرارہے، عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کا کہنا ہے کن وجوہات پر ان کو رینجرز نے 90 روز تک حراست میں رکھا رینجرز کے وکیل کا کہنا تھا کہ رینجرز نے 12 جنوری 2018 کو جمع کرادیا تھا،حکومت کی جانب سے انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کو حاصل اختیارات کے تحت ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

2015 میں ڈاکٹر کو رینجرز نے دہشتگردوں کے علاج اور پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا،ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کو ان کی اہلیہ نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔