اسرائیلی اداکارہ نے وزیراعظم نتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ْ یہ ملک تمام شہریوں کا ہے‘ یہاں پیدا ہونے والا ہر شخص برابر ہے، عرب فلسطین بھی انسان ہیں اپنے پڑوسیوں سے اسی طرح محبت کرو جیسے خود سے کرتے ہو‘اداکارہ کا نیتن یاہو کو جواب
بدھ 13 مارچ 2019 12:28
(جاری ہے)
امریکن سپر ہیرو فلم میں ’’ونڈر وومن‘‘ کا کردار نبھانے والی اسرائیلی اداکارہ گال گوڈیٹ نے اسرائیل کو صرف یہودیوں کی ریاست قرار دینے پر اپنے ہی وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے پڑوسیوں سے اسی طرح محبت کرو جیسے خود سے کرتے ہو، یہ صحیح اور غلط، یہودی اورعربی، سیکولر اورمذہبی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ امن کے لیے مذاکرات کرنے، لوگوں کو تحفظ دینے اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا معاملہ ہے۔
صرف گال گوڈیٹ نے ہی نہیں بلکہ ایک اور اسرائیلی اداکارہ روٹم سیلا نے بھی بنجمن نیتن یاہو کے اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی اس حکومت کو بتائے کہ یہ ملک تمام شہریوں کا ہے اور یہاں پیدا ہونے والا ہر شخص برابر ہے، عرب فلسطین بھی انسان ہیں۔گال گوڈیٹ نے روٹم کی سوچ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اچھا اور روشن مستقبل دیں، روٹم میری بہن تم ہم سب کے لیے متاثر کن شخصیت ہو۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.