مودی سرکار کا الیکشن جیتنے کے لیے خواتین ووٹرز کو لبھانے کا نیا طریقہ

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نےخواتین کو لبھانے لے لیے فوجی حملے کی تصاویر کے ساتھ ساڑھیاں متعارف کروا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 مارچ 2019 14:28

مودی سرکار کا الیکشن جیتنے کے لیے خواتین ووٹرز کو لبھانے کا نیا طریقہ
راجھستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2019ء) مودی سرکار بی جے پی الیکشن جیتنے کے لیے کسی حد تک بھی گر سکتی ہے۔پہلے مودی سرکار نے بھارتی پائلٹ ابھینندن کی تصاویر کو اپنی الیکشن مہم کے لیے استعمال کیا تو اب خواتین کو لبھانے لے لیے فوجی حملے کی تصاویر کے ساتھ ساڑھیاں بھی متعارف کروا دی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لوگ سبھا کے انتخابات میں بی جے پی کا واحد ایجنڈا پاک بھارت تنازعے کو الیکشن کے دوران کیش کروانا ہے،الیکشن کمیشن نے بینرز میں فوجی تصاویر کے استعمال پر پابندی لگائی تو بی جے پی نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

خواتین کو لبھانے کے لیئے فوجیوں کی تصاویر کے ساتھ ساڑھیاں متعارف کروا دی۔راجھستان کی دکانوں میں ہر جگہ مودی اور بالا کوٹ حملے کے ساتھ تصاویر والی ساڑھیوں کی بھرمار ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میڈیا کا کہنا ہے کہ راجھستان انتخابات میں فتح کے لیے بی جے پی کی اہم چھ ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں مودی سرکار کی جماعت کا ووٹ بینک باقی ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

خیال رہے اس سے قبل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن جس کا جہازپاکستانی فضائیہ کے ایف 17نے گرایا اور پھرپاک فوج نے اسے گرفتار کرنے کے بعد رہا کیا لیکن بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی نے اپنی سیاسی مہم کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا۔ بھارت کی حکومتی سیاسی جماعت نے پائلٹ ابھی نندن کے تصویروں کے پوسٹرز ملک بھر میں لگا کر اپنی سیاسی مہم چمکانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

بھارتی پائلٹ کی رہائی سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئی لیکن بھارتی وزیراعظم نے حزیمت سے نظریں چراتے ہوئے اسی پائلٹ کو اپنی سیاسی مہم کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہندوستان میں بھارتی جنتا پارٹی کے سیاسی مہم کے پوسٹرز پر بھارتی فضائیہ کے جہازوں اور پائلٹ ابھی نندن کی تصویریں آویزاں کر دی گئی ہیں۔ بھارت پاکستان پر فضائی حملہ کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا لیکن اب اس واقعہ کو سیاست چمکانے کے لیے استعمال کرنے کی بھونڈی کوشش کی جارہی ہے۔ بھارت میں بھی اس بات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور بی جے پی کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ ہندوستانی فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔