سائبر حملوں سے متعلق ان کیمرا بریفنگ کی تجویز دی ہے، ان معاملات پر پڑا پردہ نہیں اٹھے گا تو کچھ معلوم نہیں ہوگا،رحمن ملک

چین سے فائبر اپٹک کا معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے تو اچھی بات ہے،اگر چین بھی اس فائبر اپٹک سے فائدہ اٹھا رہا ہے تو سود ہم ہی کیوں ادا کریں، میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 مارچ 2019 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ سائبر حملوں سے متعلق ان کیمرا بریفنگ کی تجویز دی ہے، ان معاملات پر پڑا پردہ نہیں اٹھے گا تو کچھ معلوم نہیں ہوگا، چین سے فائبر اپٹک کا معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے تو اچھی بات ہے،اگر چین بھی اس فائبر اپٹک سے فائدہ اٹھا رہا ہے تو سود ہم ہی کیوں ادا کریں۔

بدھ کو سینیٹر رحمان ملک نے قائمہ کمیٹی آئی ٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائمہ کمیٹی میں بھارت کی جانب سے سائبر حملوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔رحمان ملک نے کہاکہ ہمیں بریف کیاجائے کہ بھارت کے سائبر حملوں کو روکنے کے لئے ہمارا نظام کتنا مضبوط ہے۔رحمان ملک نے کہاکہ سائبر حملوں سے متعلق ان کیمرا بریفنگ کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہاکہ پاکستان میں فائر والز کس قسم کی استعمال ہورہی ہیں ۔رحمان ملک نے کہاکہ ان معاملات پر پڑا پردہ نہیں اٹھے گا تو کچھ معلوم نہیں ہوگا۔رحمان ملک نے کہاکہ ہماری فائز والز مضبوط و کارآمد ہوناچاہیں تاکہ دفاعی صلاحیت بہتر بنائی جاسکیں۔ رحمان ملک نے کہاکہ وفاقی وزیر نے ان کیمرا بریفنگ کے لئے یقین دہانی کرائی ہے۔رحمان ملک نے کہا کہ بھارت نے بالا کوٹ دراندازی سے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا۔

رحمان ملک نے کہاکہ بھارتی سوشل میڈیا مفروضوں کو خبر بناتا ہے۔رحمان ملک نے کہاکہ چین سے فائبر اپٹک کا معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے تو اچھی بات ہے۔رحمان ملک نے کہاکہ اگر چین بھی اس فائبر اپٹک سے فائدہ اٹھا رہا ہے تو سود ہم ہی کیوں ادا کریں۔چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی سینیٹر روبینہ خالد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موبائل اسمگلنگ کی روک تھام کی آڑ میں مسافروں کو پریشان کیا جارہا ہے۔

روبینہ خالد نے کہاکہ ذاتی استعمال اور تحائف کے لئے لائے جانے والے موبائل پر ضبط کرلئے جاتے ہیں۔روبینہ خالد نے کہاکہ اسمگلنگ اور ذاتی استعمال کے سامان کی حیثیت کو واضح کرنا لازم ہے۔روبینہ خالد نے کہاکہ پاک فوج نے اپنی صلاحیت کے مطابق کرنے دکھایا، بھارتی جارحیت کا ہماری فورسز نے بھرپور جواب دیا۔روبینہ خالد نے کہاکہ کمیٹی نے سوال اٹھایا ہے کہ بھارت سائبر حملہ کرے تو اسکا جواب کیسے دیا جائیگا۔